دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 24کروڑ 49لاکھ 99ہزار707ہوگئی

دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 28اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد تعداد 24کروڑ 49لاکھ 99ہزار707 ہے۔امریکہ 4کروڑ57 لاکھ 3ہزار978مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ42لاکھ15ہزار653مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ17لاکھ 66ہزار168 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد89لاکھ38ہزار965، روس میں 82لاکھ 20 ہزار975، ترکی میں 79لاکھ35ہزار977 اور فرانس میں 72لاکھ42ہزار180 تک پہنچ گئی ہے۔ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 58لاکھ88ہزار100 اورارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 52لاکھ84ہزار485 تک پہنچ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...