وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی بقا کا انحصار اس کے عوام کی اخلاقی اقدار کے استحکام میں ہے۔جمعرات کو اسلام آباد میں رحمت اللعالمین اتھارٹی میں پیشرفت سے متعلق ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ خاتم النبیین کی حیات طیبہ اخلاقی اقدار کی بہتری کیلئے بہترین رہنمائی فراہم کرتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ رحمتہ اللعالمین اتھارٹی قومی سطح پر اخلاقیات کی بہتری کیلئے ضروری ہے انہوں نے کہا کہ یہ اتھارٹی سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور ذرائع ابلاغ میں تحقیق کے ذریعے عملی زندگی میں سیرت طیبہ پر عملدرآمد یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔وزیراعظم نے اسلام کے خاندانی نظام اور معاشرے پر اس کے مثبت اثرات کے بارے میں تحقیق کی ہدایت کی۔
ملکی بقا کا انحصارعوام کی اخلاقی اقدار کے استحکام میں ہے.وزیراعظم
Oct 28, 2021 | 21:19