محب وطن شہری کالعدم تنظیم کی دہشتگردانہ سرگیوں کاحصہ نہ بنیں. وزیراطلاعات

Oct 28, 2021 | 22:55

ویب ڈیسک

وزیراطلاعات فواد چودھری نے واضح طور پر کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ اس وقت تک کوئی مذاکرات نہیں ہونگے جب تک اس کے کارکن سڑکیں خالی کرکے پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے ملزمان کو حوالے نہیں کرتے۔آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے محب وطن شہریوں پر زور دیا کہ وہ خود کو اس مظاہرے سے دور کر کے اپنے گھروں کو واپس لوٹیں اور ریاست کے خلاف کالعدم تنظیم کی دہشتگردانہ سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں۔

مزیدخبریں