ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکا بھاؤ ایک لاکھ 51 ہزار روپے ہے۔
دس گرام سونےکی قیمت 686 روپے بڑھ کر ایک لاکھ39 ہزار 458 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 663 ڈالر ہے