ڈی جی آئی ایس آئی کا ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ پریس کانفرنس کا تیسرا موقع  

اسلام آباد (رپورٹ: عبدالستار چودھری) ملک کی موجودہ  صورتحال کے پیش نظر گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کی جس میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی نے  معیشت جنرل ندیم احمد  انجم خصوصی طور پر شرکت کر کے اس کی اہمیت بہت زیادہ بڑھا دی،   ڈی جی آئی ایس آئی میڈیا میں آنے کے سخت خلاف ہیں اور پس پردہ ذمہ داریاں ادا کرنے کے قائل ہیں۔ ملکی تاریخ میں یہ تیسرا موقع ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے  بھی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ پریس بریفنگ میں شرکت کی ہے۔ اس سے قبل جاوید اشرف قاضی اور جنرل احسان الحق بھی ڈی جی  آئی ایس پی آر کے ساتھ میڈیا بریفنگز میں شرکت کر چکے ہیں، ان کے علاوہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی شجاع پاشا بھی اپنے دور میں متعدد بار میڈیا بریفنگ کر چکے ہیں۔ گزشتہ روز سینئر صحافی ارشد شریف کی شہادت کے تناظر میں ہونے والی پریس کانفرنس میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم جو کہ اپنا عہدہ سنبھالنے سے اب تک میڈیا اور کیمرے سے انتہائی دور رہے  وہ بھی بریفنگ میں شریک ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن