ای سی سی ، قرآن پاک درآمد کرنے ، برآمدی شعبہ کو رعایتی بجلی ، گیس کی منظوری 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں ای سی سی کے اجلاس میں این اور سی کے تحت قران پاک درآمد کرنے کی منظوری دے دی، این اور سی کے تحت  درآمد کی پالیسی میں ترمیم کی سمری پیش کی ،جس میں کہا گیا تھا کہ اغلاط سے پاک  قران پاک کی درآمد کو یقینی بنایا جائے ، اغلاط سے پاک قران پاک کی کاپیاں  این اور سی کے تحت درآمد کی جا سکیںگی ،وزارت کامرس کی طرف سے برآمدی سیکٹر کے لئے بجلی اور گیس کے رعایتی نرخون کے بارے میں اس  سے پہلے کئے جانے والے فیصلے  میں ترمیم کی منظوری دے دی ،بجلی کا ٹیرف یکم اگست2022ء اور آر ایل این جی کا ٹیرف یکم جولائی سے موثر کیا گیا ہے ،اجلاس میں پی پی ایل کے لئے کندھ کوٹ  مائنگ لیز  میںیکم  جنوری2022ء سے مذید15سال کی توسیع کی منظوری دے دی ، 11ایکسپلوریشن لائسنس مختلف  کمپنیوں کی جانب سے کام  عمل نہ کرنے اور مالی  عدم ادائیگی کی وجہ سے منسوخ کیے گئے تھے۔  پٹرولیم ڈویژن نے عدالت سے باہر تصفیہ کے ذریعے منسوخ شدہ لائسنسوں کی بحالی کے لیے ایک فریم ورک تیار کیا ہے۔ ای سی سی نے تفصیلی بحث کے بعد مجوزہ فریم ورک کی منظوری دی۔نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن کی وزارت نے پیراسیٹامول مصنوعات کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت  میں اضافے کی تجویز پر ایک سمری پیش کی۔ ای سی سی نے پیراسٹامول مصنوعات کی متفقہ قیمت کے بعد منظوری دی۔سٹیل  ملز کے ملازمین کو 2022-23ء کی تنخواہ  ادا کرنے کے لئے1.37 تیکنیکی گرانٹ کی صورت میں منطور کر لئے گئے ،ای سی سی نے ڈیفنس ڈو یژن30.88ارب روپے  اور  وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے لیے ایک ارب روپے کی  ضمنی گرانٹ منظور کر لی۔ وفاقی وزیر خزانہ  سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے  ڈی اے پی مینوفیکچررز کے ساتھ فرٹیلائزرز (ڈی اے پی) سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ کھاد تیار کندگان کے وفد نے وزیر خزانہ کو مقامی ڈی اے پی مینوفیکچرنگ کی طرف سے  قومی خزانے میں بچت  کے بارے میں بتایا کہ وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے  سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کی پہلی مشترکہ اقتصادی ذیلی کمیٹی کے بارے میں ورچوئل اجلاس کیا  انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سماجی، سیاسی، مذہبی اور ثقافتی شعبوں میں غیر معمولی تعلقات ہیں اور وقت کاتقاضاہے کہ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید مضبوط کیا جائے۔ دونوں اطراف نے تعاون کو مزید وسعت دینے اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان سٹیل کے ملازمین کو روراں مالی سال کی تنخواہیں دینے کی منظوری دی گئی۔ تخمینہ ایک ارب 37 کروڑ 80 لاکھ روپے لگایا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق برآمدی شعبوں کیلئے بجلی کے نرخ کا اطلاق یکم اگست سے اور گیس کی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2022ء سے ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن