لاہور (سپورٹس ڈیسک)برطانوی نمبر دو ٹینس کھلاڑی ڈین ایونز اور کینیڈین ٹینس سٹار ڈینس شاپووالوف اے ٹی پی ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ڈین ایوانز نے روسی حریف کھلاڑی کیرن خچانوف کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور میچ میں کینیڈا کے ٹینس کھلاڑی ڈینس شاپووالوف نے امریکی کھلاڑی ٹیلر فریٹز کو 1-6، 6-4 اور 3-6 سے شکست دیکر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔