اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت ) ہواوے پاکستان نے ہواوے مڈل ایسٹ آئی سی ٹی مقابلوں 2022-23 کیلئے رجسٹریشن مکمل کرکے ابتدائی امتحانات کا آغازکردیا ۔ 12ہزار سے زائد پاکستانی طلبا نے رجسٹریشن کرائی ۔طلبا میں آئی سی ٹی مقابلوں کے بارے میں آگاہی پھیلا نے کیلئے 30 سے زائد روڈ شوز کا انعقاد کیا گیا۔یہ پا کستان میں 7واں دفعہ ہے کہ طلبا کو مقابلے کر کے اپنی سوچ کاتبادلہ کرنے کیلئے پلیٹ فارم فراہم کیا گیا تاکہ ان کے آئی سی ٹی علم، عملی اور دیگر مہارتوں کو بڑھایا جا سکے۔ مقابلے کا بنیادی مقصد بین الاقوامی ٹیلنٹ کیساتھ ساتھ حکومتی اداروں، اعلی تعلیمی اداروں، تربیتی ایجنسیوں اور کاروباری اداروں کے درمیان تعاون کو آسان بناناہے ۔ پاکستان میں آئی سی ٹی ٹیلنٹ کی ترقی کے ذریعے قومی مسابقت میں اضافہ کیا جائے گا۔ مقابلے کے فاتحین کو 20,000 یو ایس ڈالر ،ہو اوے سرٹیفکیشن، انٹرن شپ کے مواقع، ہو اوے میٹ بک دی جائے گی ۔
پاکستان میں ہواوے مڈل ایسٹ مقابلے 2022-23 کے ابتدائی امتحانات کا آغاز
Oct 28, 2022