عمران خان کے دور میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی : عبدالرئوف مغل

Oct 28, 2022


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر حاجی عبدالرئوف مغل ایم پی اے نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام عالم کی خاموشی مجرمانہ ہے ، عالمی امن کے ٹھیکیداروں کو یہ امر ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے کہ یہ خطے کا ہی نہیں دنیا کا سب سے بڑا حل طلب مسئلہ ہے لاکھوں بھارتی افواج نے نہتے کشمیریوں کو یرغمال بنا کررکھا ہوا ہے، مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر خاموشی اور بے حسی کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی لیکن انہوںنے خاموش احتجاج اور انسانی زنجیر بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ، انکے دورہ ء امریکہ کے بعد کشمیریوں کو تاریخ کے سب سے بڑے لاک ڈائون کا سامنا کرنا پڑا  ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سفارتی اور سیاسی محاذ پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی ۔  

مزیدخبریں