لاہور(خصوصی نامہ نگار)کشمیر پر بھارت کے قبضہ کے74سال ہونے پریوم سیاہ کے موقع پر جمعیت علماءپاکستان کے زیر اہتمام جامع المرکزالاسلامی والٹن روڈ پر ”کشمیر پاکستان کی شہ رگ“ کے عنوان پر فکری نشست صدارت حافظ نصیر احمد نورانی نے کی۔جے یو پی کے مرکزی رہنماءعلامہ قاری محمد زوار بہادر نے خصوصی خطاب کیا۔ نشست سے مفتی تصدق حسین،رشید احمد رضوی،محمد ارشد مہر،حافظ محمد سلیم اعوان، مولانا حاجی محمد شوکت ،قاری لیاقت علی رضوی اوردیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔علامہ قاری محمد زوار بہادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پرامت مسلمہ کا ہر فرد خون کے آنسو رو رہا ہے۔ عالم اسلام کے بے حس حکمرانوں اور اقوام عالم کو ان مظلوم کشمیری عوام پر بھارتی مسلح افواج اور غنڈوں کا ظلم وجبر دکھائی نہیں دے رہا ہماری مسلمان بہنوں ، بیٹیوں کی عزت کو تار تار کیا جارہا ہے مگر بے غیرت مسلم حکمران بے حسی کی تصویر بنے یہ سب تماشہ خاموشی سے دیکھ رہے ہیں کیا یہ بدترین سلوک ا±مت مسلمہ کے ضمیر کو جگانے کیلئے کافی نہیں ہے آج یہ مظلوم کشمیری بہن بیٹیاں اور مائیںکسی محمدبن قاسم اور محمود غزنوی کا انتظار کررہی ہیں۔ کشمیر کی آزادی سے ہی پاکستان کی تکمیل ہے کشمیری عوام کی جدوجہد رنگ لگائے گی اور وادی کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا ۔