شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے تحصیل جنرل سیکرٹری رانا مظفر محمود خاں نے کہا ہے کہ آج شیخوپورہ کے ہر قصبہ سے قافلے آزادی مارچ میں شرکت کیلئے لاہور روانہ ہونگے ضلع صدر کنور عمران سعید ، تحصیل صدر شفقت کجر کی قیادت میں شیخوپورہ سے ہزاروں افراد بسوں، ویگنوں، کاروں ، موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر اپنے قائد عمران خان کے سنگ اسلام آباد کی طرف روانہ ہونگے کیونکہ یہ مارچ عمران خان کی ذات یا کسی فرد واحد کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کی خودمختاری ،سلامتی ،ترقی ،خوشحالی کا ضامن ہے موجودہ حکمرانوںکی ذاتی مفادات کی سیاست کی بدولت پاک وطن ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا ہے اور حکمرانوں کو انتقامی سیاست کے سوا کچھ نہیں سوجھ رہا جب منزل ہی اسلام آبا دہوگی تو پھر ملک کیساتھ جو کچھ مرضی ہو ان خیالات کااظہارانہوںنے تحصیل شیخوپورہ کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
موجودہ حکمرانوں انتقامی سیاست کے سواکچھ نہیں کر رہے:رانا مظفر محمود
Oct 28, 2022