لاہور(خصوصی نامہ نگار)معروف کشمیری رہنما مولانا محمد عباس انصاری کے انتقال پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی،سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے امت مسلمہ بالخصوص کشمیر ی عوام کاعظیم نقصان قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا محمد عباس انصاری انتہا ئی معتدل، متحرک عالم دین اور مقبوضہ کشمیر میںبھارت کے زیر تسلط محکوم عوام کی مضبوط آواز تھے۔