نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)عمران خاں کا بیانیہ زمین بوس ہوچکا پاکستانی عوام اس کی تمام چالاکیاں سمجھ چکے افواج پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر انگلی کاٹ دیں گے تحریک انصاف کا فسادی مارچ کبھی کامیاب نہیں ہو گا عمران خاں ملک میں انارکی چاہتے ہیں ان کامنصوبہ ناکام بنائیں گے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار علیم رضا مان کی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ ظہیر احمد بٹ کے ہمراہ سٹی پریس کلب میں گفتگو ان کا کہنا تھا عمران خاں نے پاکستانی عوام کو گمراہ کیا مگر پاکستانی غیور عوام نے اس کو ہمیشہ مستردکیا اور اب بھی فساد پھیلانے کی منصوبہ بندی ناکام کریں گے جہاد کا نام لے کر قوم کوگمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اداروں کی تذلیل کر کے ملک دشمن عناصر کو تقویت پہنچائی جا رہی ہے مگر افواج پاکستان پاکستانی عوام سے ملکر اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ملک درست سمت رواں دواں ہو چکا ہے۔
تحریک انصاف کا فسادی مارچ کبھی کامیاب نہیں ہو گا:سردار علیم رضا
Oct 28, 2022