شائننگ و گرین لاہور مہم کے تحت صفائی ستھرائی کا کام جاری 

Oct 28, 2022


 لاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شائننگ و گرین لاہور مہم کے تحت زور و شور سے صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمرنے صبح سویرے فیلڈ میں شالیمار اور عزیز بھٹی ٹاؤن کا دورہ کیا۔ڈپٹی سی ای او فہد محمود، جی ایم آپریشن ڈاکٹر کامران نے آپریشنل ورکنگ کے بارے میں بریفنگ دی۔وزٹ کے دوران صفائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے خصوصی مہم کے تحت احسن اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔لاہور کے تمام عارضی کولیکشن پوائنٹس کوروزانہ کی بنیاد پر زیرو ویسٹ کرنے اور کمرشل مارکیٹس میں نئی ویسٹ بنز نصب کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر چند مارکیٹس سے ویسٹ بیگز کے ذریعے ڈور ٹو ڈور کوڑا اکٹھا کرنے کی تاکید بھی کی گئی ہیں۔مزید براں آپریشن ٹیم کے افسران کو یدایات جاری کیں گئی ہیں کہ وہ انجمن تاجران سے ملاقات کریں اور مارکیٹس کو ہر صورت ویسٹ فری بنانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر کا مزید کہناتھاکہ کمرشل مارکیٹس میں کوڑے کا غیر قانونی پھیلاؤ ہرگز قابل برداشت نہیں اور ہدایات پر عمل نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق سی ای او علی عنان قمر نے چمڑہ مارکیٹ، نا خدا چوک، مصری شاہ میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔گول باغ، چائنہ سکیم، جی ٹی روڈ، مغلپورہ، غازی آباد میں ورکرز کی حاضری اور صفائی انتظامات کو بھی چیک کیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر نے صفائی کے بہتر انتظامات پر ٹاؤن مینجرز کو شاباش بھی دی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر نے شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔ 

مزیدخبریں