لاہور(نےوز رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میںچھاتی کے سرطان کے حوالے سے آگاہی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔سمپوزیم کا انعقاد یو ایچ ایس میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کیا گیا۔وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے صدارت کی۔یو ایچ ایس کے تمام طلبہ کو بریسٹ کینسر آگاہی سفیر کا درجہ دے دیا گیا۔ہر طالب علم اپنے اپنے علاقے اور رشتہ داروں میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرے گا۔طبی ماہرین کا کہنا تھا دنیا میں ہر دو منٹ کے بعد ایک عورت میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوتی ہے۔بریسٹ کینسر سے اموات کی شرح 7 فیصد ہے۔پاکستان میں سالانہ 40 ہزار اموات ہو رہی ہیں۔