سری لنکن فاسٹ باﺅلر بنورا فرننڈو ہیمسٹرنگ انجری کا شکار


لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹی20 ورلڈکپ کی مہم کے دوران سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا‘فاسٹ باﺅلر بنورا فرننڈو کو ہیمسٹرنگ انجری لاحق ہوگئی ۔سری لنکن کوچ کرس سلور ووڈ نے کہاکہ کینگروز سے میچ میں ہمیں اندازہ تھا کہ وہ ابتدائی ناکامی کے بعد بھرپور انداز میں واپس آنے کی کوشش کریں گے، سری لنکا کی اگلی آزمائش اب ہفتے کو سڈنی گراﺅنڈ میں نیوزی لینڈ سے ہوگی۔ ہم اپنے گروپ میں دیگر حریفوں کےلئے چیلنج ثابت ہوں گے لیکن ہمیں فتوحات درکار ہیں، ہم نے ظاہر کیا کہ ہم میں ایسا کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے، آسٹریلیا سے میچ میں پہلے اوور کی 5 گیندیں کرانے کے بعد بنورا فرنانڈو کو بے آرامی محسوس ہونے پر میدان چھوڑنا پڑگیا تھا، کوچ کو اپنے ٹاپ آرڈر پر اعتماد ہے، ہماری ٹیم نے بطور گروپ ایشیا کپ میں اس کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا ہے۔فرننڈو کی حالت کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، فزیو ان کے ہمراہ کام کررہا ہے، ہم جلد ان سے متعلق کوئی فیصلہ کرپائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...