دی بینک آف پنجاب اور سپورٹس بورڈ پنجاب نے پہلا اتھلیٹ کارڈلانچ کر دیا


لاہور(سپورٹس رپورٹر) دی بینک آف پنجاب اور سپورٹس بورڈ پنجاب نے پہلا اتھلیٹ کارڈلانچ کر دیا۔پنجاب منسٹر برائے سپورٹس اینڈ ےوتھ افئیرز ملک تیمور مسعود نے ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پرپنجاب گیمز کے 73 ویں ایڈیشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے سلسلے میں دی بینک آف پنجاب کی جانب سے فراہم کی جانے والی ہر ممکنہ تعاون کی فراہمی پر بینک آف پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔تیمور مسعود نے کہا کہ سپورٹس اینڈ ےوتھ افئیرز ڈپارٹمنٹ پنجاب ، دی بینک آف پنجاب کے اشتراک سے اس صوبہ میںمرد و خواتین کھلاڑیوں کی بہبود کے لئے بہت جلد ملکی تاریخ میں پہلی بار اتھلیٹ کارڈمتعارف کرائےگا۔صدر اور سی ای او دی بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے سپورٹس اینڈ ےوتھ افئیرز ڈپارٹمنٹ اور سپورٹس بورڈپنجاب کو اتنے بڑے پیمانے پر پنجاب گیمز کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتھلیٹ کارڈمستقبل میں زیادہ افادیت کا حامل ثابت ہو گا اورکھلاڑیوں کی بڑی تعداد اس سے مستفید ہو سکے گی۔
 بھارتی کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹرز
 کی میچ فیس مردوں کے مساوی کردی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹرز کو مرد کرکٹرز کے برابر بین الاقوامی میچ فیس ادا کرنے کا اعلان کردیا،بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ امتیازی تفریق سے نمٹنے کےلئے ہم نے پہلا قدم اٹھایا ہے۔


، ہم اپنی خواتین کرکٹرز کےلئے مساوی فیس کی پالیسی نافذ کررہے ہیں۔ صنفی مساوات کے اس نئے دور میں اب مرد اور خواتین کرکٹرز کی میچ فیس ایک جیسی ہوگی،جے شاہ نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی میچ فیس کا بھی اعلان کیا اور انہوں نے بتایا ٹیسٹ میچز کی 15 لاکھ بھارتی روپے، ون ڈے کی 6 لاکھ جبکہ ٹی ٹونٹی کی 3 لاکھ روپے فیس ہو گی۔میں نے مساوی تنخواہ کے حوالے سے اپنی خواتین کرکٹرز سے وعدہ کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن