بیجنگ (اے پی پی)چین کے صدرشی جن پنگ نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ باہمی مفادات کے لئے کام کرنے کو تیار ہیں۔برطانوی خبررساں ادارے نے چینی سرکاری نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ چین امریکہ کے ساتھ دونوں ممالک کے فوائد کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کرنے کو تیار ہے ۔
انہوں نے امریکا چین تعلقات کی قومی کمیٹی کی ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بڑی طاقتوں کے طور پر، چین اور امریکا کو دنیا کو استحکام فراہم کرنے میں مدد کے لیے رابطے اور تعاون کو مضبوط بنا نے کے لئے پر عزم ہے۔انہوں نے قومی کمیٹی کے وائس چیئر آف چب لمیٹڈ اور چب گروپ کے سربراہ ایوان گرین برگ کو گالا میں اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور ممبران کو چین امریکہ کی ترقی کے لیے ان کی دیرینہ کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ چین اور امریکہ اپنے باہمی روابط کے ذریعے دنیا میں استحکام کو یقینی بنانے میں مدد کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ چین باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور ترقی کے تعاون کی بنیاد پر نئے دور میں ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے، جس سے نہ صرف دونوں ممالک کو بلکہ پوری دنیا کو فائد ہ ہوگا۔
چین/ امریکہ