اسلام آباد(خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری نے جعلی بینک اکاونٹس ریفرنس کراچی منتقلی کامقدمہ جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کردی درخواست آصف علی ذرداری کی جانب سے انکے وکیل نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس 2019 سے چل رہا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کو پانچ بار سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے لیکن سپریم کورٹ میں زیر التوا ہونے کی وجہ سے سماعت نہ ہوسکی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فیک اکاونٹس کی احتساب عدالت کراچی منتقل کرنے کا مقدمہ 11 نومبر کے عدالتی ہفتہ میں سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔
زرداری درخواست