لاہور (نوائے وقت رپورٹ)کانفرنس کا آغاز مفتی محمد حسن کے درس قرآن سے ہوا۔ باقاعدہ آغاز قرآن کریم کی آیات ختم نبوت کی پرسوز تلاوت اور نعت رسول مقبولؐ ہوا۔ مولانا صاحبزادہ عزیز احمد نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ کالعدم تنظیموں، فورتھ شیڈول اور ضلع بندی کے تمام افراد اس کانفرنس میں شریک نہیں ہوئے۔ پنڈال کے میں دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث مکاتب فکر کے لوگ اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔ مولانا عزیز الرحمن جالندھری کارکنوں سے مسکراتے چہرے اور خندہ پیشانی سے ملاقات کرتے ہوئے نظر آئے پنڈال نعرہ تکبیر: اللہ اکبر، خاتم الانبیائ: مصطفی مصطفی، فرما گئے یہ ہادی: لا نبی بعدی اور تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتا رہا۔ مولانا اللہ وسایا نے ختم نبوت اور رفع و نزول حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے موضوعات پرشرکاء کے تحریری سوالات کے جوابات دئیے۔
جھلکیاں