ارشد شریف کے قاتل، سہولت کار قوم کے سامنے آ کر رہیں گے: عطاء تارڑ 


اسلام آباد (خبر نگار) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد منیشات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن بنائے گی ۔ ارشد شریف کے قاتل اور سہولت کار قوم کے سامنے آ کر رہیں گے۔ سائفر ڈرامہ آپنی موت مر چکا ہے ۔کے پی حکومت کا تھریٹ الرٹ لیٹر جس میں کہا گیا کہ دہشت گرد ارشد شریف کو ہٹ کر سکتے ہیں، اس کا سورس بتایا جائے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مذموم مہم چلائی جارہی ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے اقتدار کی ہوس میں تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائفر کے منٹس تبدیل کرنے کا کہا گیا اور یہ بھی کہا گیا کہ اس کے ساتھ کھیلو۔ یہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو کر رہے گا۔ اس میں اعظم خان اور عمران خان دونوں جواب دہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خان نے ایکس پاکستان لیواپلائی کر دی ہے۔ اندازہ لگا لیں، ایف آئی اے کا ایک  نوٹس ملا ہے کہ عمران خان کی حقیقت بتا دی تو وہ ملک سے بھاگنے کی کوشیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اتنے بے شرم لوگ ہیں کہ کمروں میں ڈیلیں اور منت سماجت کرتے ہیں اور باہر آ کر سینہ چوڑا کر کے  گالیاں دیتے ہیں۔
تارڑ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...