ڈپٹی سپیکر پنجاب کی اسلام آباد، پولیس افسر کے خلاف تحریک استحقاق جمع 

Oct 28, 2022


 لاہور (خصوصی نامہ نگار) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے اسلام آباد پولیس کے افسر کے خلاف تحریک استحقاق اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔ تحریک استحقاق میں ڈپٹی سپیکر نے کہا گیا ہے کہ ا یس ایس پی انویسٹی گیشن اسلام آباد فرحت قاظمی کی گاڑی سے پرائیویٹ آدمی نے اتر کرمجھ پر حملہ کیا۔ پولیس کی موجودگی میں مجھے ٹارگٹ کیا گیا اور میرے ساتھ بد تمیزی کی گئی۔ ڈپٹی سپیکر کی تحریک ِ استحقاق کو پنجاب اسمبلی نے با ضابطہ طور پر منظور کرتے ہوئے استحقاق کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی نے تحریک پر باقاعدہ طور پر کارروائی کا آغاز شروع کر دیا۔ ذمہ داروں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 
تحریک استحقاق 

مزیدخبریں