اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امور کشمیر اور گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان سائفر سے کھیلتے اس ملک کے ساتھ بھی کھیل رہے تھے۔ اگر کوئی عمران خان کی باتیں مانے تو ان کا موقف کچھ اور ہوتا کوئی غیر جانبدار دے تو عمران خان اس کے مخالف ہو جاتے ہیں جو عمران کے ساتھ چلے وہ محب وطن اور جو ایسا نہ کرے اس کو غدار کہہ دیتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کائرہ نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ عمران خان جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، عمران خان نے الیکشن کمشن کو بھی متنازع بنانے کی کوشش کی۔ بے نظیر بھٹو کی شہادت ہوئی، بھائیوں اور کارکنوں کی شہادت ہوئی، ہم جو لکیر کھینچنا چاہتے تھے آج وہ لکیر کھینچ گئی۔ اداروں نے ساری دنیا کے سامنے اعلان کیا، آئندہ سیاست میں مداخلت نہیں ہوگی۔ سیاسی جماعتوں اور اداروں نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے، عمران خان جمہوری عمل اور معیشت تباہ کرنے کے درپے ہیں، ادارے اپنا آئینی کردار ادا کر رہے ہیں۔
کائرہ
عمران سائفر کے ساتھ ملک سے بھی کھیل رہے تھے: قمر زمان کائرہ
Oct 28, 2022