وجیہہ سواتی قتل کیس ، امریکہ کے ڈپٹی میڈیکل ایگزامینر کی عدم دستیابی

Oct 28, 2022



راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے امریکی نڑاد خاتون وجیہہ فاروق سواتی کے اغوا و قتل   کے مقدمہ میں امریکہ کے ڈپٹی میڈیکل ایگزامینر کی عدم دستیابی کے باعث ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کی کارروائی 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔
گزشتہ روز سماعت کے موقع پرمقدمہ میں نامزد تمام ملزم ان کا وکیل اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عدالت میں موجود تھے اس مقدمہ میں 5 ملزمان قیداور1 ملزم ضمانت پر ہے۔
 وجیہہ سواتی 

مزیدخبریں