اسلام آباد(نا مہ نگار)او جی ڈی سی یل نے صوبہ پنجاب ضلع اٹک میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے توت مائننگ لیز کے آپریٹر ہونے کے ناطے 100 فیصد ورکنگ انٹرسٹ کے ساتھ توت ڈیپ 1- کنویں سے لاک ہارٹ فارمیشن سے تیل و گیس کے بھاری ذخائر دریافت کئے ہیں ۔ جو ضلع اٹک صوبہ پنجاب میں واقع ہے ۔ او جی ڈی سی ایل نے توت ڈیپ 1- کنویں کی کھدائی کا آغاز 25 دسمبر 2020 کو کیا تھا اور توبرا فارمیشن میں 5545 میٹرز تک کامیابی کے ساتھ کھدائی کی گئی ۔ او پن ہول لاگ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر لاک ہارٹ فارمیشن کے مطابق یہاں سے 32/64 چوک سائز، 600 پاونڈ فی مربع انچ ( پی ایس آئی ) اور ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر سے 882 بیرل خام تیل یومیہ اور 0.93 ملین مکعب سٹنیڈرڈ کیوبک فٹ گیس یومیہ کی پیداوار حاصل ہو گی ۔ مذکورہ تیل کی دریافت پوٹھوہار بیس کے ایریا میں مزید ذخائر کی نشاندہی کرتی ہے ۔ او جی ڈی سی ایل ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنیوں میں سرفہرست ہونے کی وجہ سے تیل و گیس کی تلاش کے لئے جارحانہ حکمت عملی اپنائے ہوئے ہے ۔ جس کے نتیجے میں یہ ہائیڈروکاربن کے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے ۔ اس دریافت سے او جی ڈی سی ایل کے ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا جس سے ملکی توانائی کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے میں بہت مدد ملے گی۔
ذخائر دریافت