اسلام آباد ؍ لاہور (نامہ نگار+ نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر خان نے کہوٹہ کے قریب 500 کے وی مائرہ سوئچنگ سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صاف کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ سٹیشن پر تقریباً 7 ارب روپے لاگت آئے گی یہ 80 ایکڑ اراضی پر تعمیر پر کیا جائے گا۔ مائرہ سوئچنگ سٹیشن مارچ 2019ء میں شروع کیا گیا تھا اور اس کی تکمیل کی مدت 20 ماہ ہے۔ اس سے ملک میں لوڈشیڈنگ اور بجلی کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ ایم ڈی این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پراجیکٹ سائٹ 4 اکتوبر 2022ء کو ٹھیکیدار حوالے کر دیا گیا۔
کہوٹہ سنگ بنیاد