پوری کوشش ہے بار کے الیکشن سے عملے وکلاء کو ان کا حق مل جائے، صدر لاہور بار ایسوسی ایشن  رائو سمیع  


لاہور (محمد علی جٹ سے) چار سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود نئے جوڈیشل کمپلیکس میں بنائے گئے چمبرز وکلاء کو دینے کا معاملہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا، وکلاء کی اکثریت تذبذب کا شکار، لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر کی جانب سے معاملہ جلد حل کرنے کے لیے بھرپور کوشیش کرنے کا عزم ۔  2018ء سے قبل عدالتی نظام میں بہتری لاتے ہوئے نئے جوڈیشل کمپلیکس میں ماتحت عدالتوں کو یکجا کیا گیا تھا وہی پر وکلاء کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے جودیشل کمپلیکس کے سامنے چیمبرز بھی تعمیر کئے گئے۔ بار ذرائع کاکہنا ہے کہ لاہور بار کے رجسٹر ڈ وکلاء کی تعداد تقریبا 19ہزار کے قریب ہے جبکہ نئے چمبرز میںصر ف تین سو وکلاء کو سہولت فراہم کی جا سکتی ہے۔ ماضی میں بھی بذریعہ قرعہ اندازی چمبرز کی تقسیم کی گئی تھی مگر الاٹ منٹ سیاسی تنازع اور بدمزگی کا شکار ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی تھی۔ جس کے بعد تاحال چمبرز کی تقسیم کا عمل التواء کا شکار ہے جس کی وجہ  سے وکلاء کی اکثریت میں تشویش پائی جاتی ہے لاہور بارایسوسی ایشن کے صدر رائو سمیع کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کی سنئیر ز وکلاء کے ساتھ مشاورت جاری ہے اور ہماری پوری کوشیش ہے کہ لاہوربار کے نئے الیکشن سے قبل وکلاء کو ان کا حق شفاف اور احسن طریقے سے مل جائے ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وکلاء چیمبرز الاٹمنٹ کے بعد وکلاء کی گاڑیوں کی پارکنگ کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا کیونکہ جوڈیشل کمپلیکس کے بیسمنٹ میں 500 سے زائد گاڑیاں پارک کرنے کی سہولت موجود ہے جس کے بعد ایوان عدل کے پارکنگ کے مسئلہ پر ٹریفک جام رہنے کا معاملہ بھی حل ہو جائے گا۔
چیمبرز وکلاء

ای پیپر دی نیشن