اسٹیبلشمنٹ کا سیاست  سے کنارہ کشی کا اعلان خوش آئند ہے: سراج الحق 



لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان خوش آئند ہے مگر ایک طویل عرصے سے سیاسی معاملات میں مداخلت سے ملک کو جو نقصان  ہوا اس کی تلافی کون کرے گا؟ اسٹیبلشمنٹ نے گزشتہ ادوار میں سیاسی جماعتوں کو آئین و قانون سے تجاوز کرتے ہوئے سپورٹ فراہم کی جس سے جمہوریت پر عوام کا اعتماد مجروح ہوا بتایا جائے کہ اس اعتماد کو بحال کرنے کیلئے کیا لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا جمعت اسلامی کا شروع سے موقف ہے کہ ملک میں پہلے سلیکشن اور بعد میں اسے الیکشن کا لبادہ پہنا دیا جاتا ہے۔  قوم پریشان ایٹمی اسلامی پاکستان کا تماشا بنا دیا گیا اسٹیبلشمنٹ کو سیاسی معاملات میں لانے والی پارٹیاں بھی اپنے طرز عمل سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے  جوڈیشل کمشن کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہئے افسوسناک اور دل دہلا دینے والے واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری ہو اور سچ کو ہفتوں میں نہیں دنوں میں قوم کے سامنے لایا جائے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کا حاصل ماضی کی طرح نہیں ہونا  چاہئے 30 اکتوبر کا پاکستان زندہ باد یوتھ لیڈر شپ کنونشن ہر لحاظ سے عظیم الشان ہوگا ملک بھر کی نوجوان لیڈر شپ مینار پاکستان کے سائے تلے اسلامی انقلاب کی بنیاد رکھیں گے۔ 
سراج الحق 

ای پیپر دی نیشن