لاہور (نیوز رپورٹر) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد کسی کے باپ کا نہیں، فوج کبھی اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلا سکتی، یہ کوئی خونی مارچ نہیں ہوگا۔ آپ نے اگر کوئی ربڑ کی گولیاں استعمال کی تو اسلام آباد سے بھاگ نہیں سکیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ شفاف الیکشن ہوں، کوئی دوسری بات نہیں کی۔ 23 تاریخ کو ایک صحافی شہید ہوا، 27 تاریخ کو دنیا نے اس کو عظمت کا نشان بنادیا ہے، جس عقیدت کے ساتھ اس کو جہاں سے رخصت کیا گیا یہ مقام بہت کم لوگوں کو ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 13 پارٹیاں مل کر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتیں، میں تمام ذمہ داران سے کہنا چاہتا ہوں کہ گراؤنڈ ریئلٹی کو سمجھا جائے۔ جو مقابلے سے بھاگ جاؤں، میں مروں گا تو یہ کفن اٹھا کے دیکھیں گے کہ مرگیا یا زندہ ہے۔ میں اصلی ہوں اور نسلی ہوں، جب جدوجہد اور آزمائش کا وقت ہوگا تو اصلی اور نسلی عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ عوام میں جو نفرتیں پا گئی ہیں ان کو ختم ہونا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 13 پارٹیوں نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جو نعرے لگائے ہیں جس پر وزیر قانون سے استعفیٰ لیا گیا، اسی طرح ایک وقت آئے گا اس حکومت کو کہا جائے گا کہ الیکشن کی تاریخ دو۔
شیخ رشید