ہم مہنگائی بیروزگاری منشیات فحاشی و عریانی کے خلاف کام کر رہے ہیں اور نوجوان نسل کو ان برائیوں سے بچانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں

Oct 28, 2022


راولپنڈی(محبوب صابر سے)جماعت اسلامی یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر یوتھ لیڈر شپ کنونشن ملک میں سیاسی نظام کی تبدیلی کا آغاز ہو گا،پاکستان کی تکمیل کا سفر بھی اسی مقام سے شروع ہوا تھا،فیصلہ کن تحریک کا آغاز جماعت اسلامی یوتھ مینار پاکستان سے کر رہی ہے، اس وقت جماعت اسلامی یوتھ ضلع راولپنڈی میں نوجوانوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے، نوجوان نسل کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری ہے،ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر ملک عمران خان،جنرل سیکرٹری بلال ظہور، نائب صدورسعادت خٹک،قاضی مبین،جوائنٹ سیکرٹری رمیض قریشی،سیکرٹری اطلاعات فیصل چوہان نے”نوائے وقت“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جے آئی یوتھ کا نوجوان پرعزم ہے اس پلیٹ فارم سے معاشرے کا عام نوجوان جماعت اسلامی کا دست و بازو اور ہمسفر ہے ہماری جدوجہد ظلم کے نظام کے خلاف ہے ہماری جدوجہد پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور اسلامی پاکستان بنانے کے لئے ہے، راولپنڈی سے ہزاروں نوجوان30 اکتوبر مینار پاکستان پر منعقدہ کنونشن میں شریک ہو گے ملک عمران نے کہا کہ ہم مہنگائی بیروزگاری منشیات فحاشی و عریانی کے خلاف کام کر رہے ہیں اور نوجوان نسل کو ان برائیوں سے بچانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ملک میں انصاف اور امن اور خوشحالی کا آغاز ممکن ہے جماعت اسلامی کارکن کو لیڈر بنا کر اس ملک کے مسائل کا حل چاہتی ہے، موروثی سیاست نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے، مینار پاکستان کنونشن نوجوان کو اسکے حقوق دلانے کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

مزیدخبریں