اسلام آباد(نا مہ نگار) وفاقی نظامت تعلیمات کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں کے 72ایس ایس ٹی مرد اساتذہ کو گریڈ 18میں وائس پرنسپلز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ،سیکشن آفیسر رشید احمد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 72اساتذہ کو وائس پرنسپل کے عہدوں پر ترقیاں دے دی گئی ہیں جبکہ مزید کارروائی کے لئے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو معاملہ بھجوا دیا ہے،ایڈیشنل سیکرٹری وسیم اجمل کی سربراہی میں ڈی پی سی میں اساتذہ کی ترقیوں کا جائزہ لیا گیا جن میں 45ایسے اساتذہ کی فہرست بھی بھجوا دی گئی ہے جو مطلوبہ کوالیفکیشن کے باعث ترقی کے لیے اہل قرار نہیں پائے ہیں،اساتذہ کو 17اکتوبر سے ترقیاں دی گئی ہیں ،فیڈ ر ل گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک امیر خان نے کہا ہے کہ ترقی پا نے والے اساتذہ طویل عرصے سے پروموشن کے منتظر تھے انہوں نے ترقیاں دینے پر وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ ترقی رانا تنویر حسین ،سیکرٹری تعلیم عامر اشرف کواجہ،ایڈیشنل سیکرٹری وسیم اجمل اور ڈی جی ایف ڈی ای ڈاکٹر اکرام ملک کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔
وزارت تعلیم کے سیکشن آفیسر رشید احمد کی جانب سے گریڈ 18میں ترقی اور وائس پرنسپلزتعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری،فیڈرل گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا خیر مقدم
Oct 28, 2022