اسلام آباد(وقائع نگار)چئیرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر )عثمان یونس نے غیر قانونی سوسائیٹرز کی شکایات پر کاروائی کا حکم دیدیا ، چئیرمین کی ہدایت کے بعد ممبر اسٹیٹ افنان عالم نے پلاننگ ونگ سے مہیا کردہ غیر قانونی سوسائیٹرز کی تفصیلات پر کارروائی کرنے کے لیے کیسز اسپیشل مجسٹریٹ کو بھجوا دئیے اسپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے اسلام آباد کے زون 3اور 4 کی 87 ہاو¿سنگ سوسائیٹرز کو نوٹسز جاری کردئیے ، نوٹسز میں ہاو¿سنگ سوسائیٹرز کو خلا ف قانون تعمیراتی کام کرنے پر 9 نومبر کو طلب کیا گیا ہے ،جن سوسائیٹرز کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان میں علی ٹاﺅن ،گرین میڈون،الریان سٹی،رائل سٹی ،کیانی ٹاﺅن،نیو یونیورسٹی ٹاﺅن،گلبرگ ٹاﺅ ن ،گر ین ویلی،عبد اللہ گارڈنز،قرتبال ٹاﺅن،گالف ریز ینشیائ،ظہور ٹاﺅن،الہدا ٹاﺅن ،گکھڑ ٹاﺅ ن ،آئیڈ یل ریزیڈنشیا سمیت87 سوسا ئٹیز شامل ہیں۔