حیدرآباد میں اسپرے نہ ہونے سے ڈینگی کے حملے

Oct 28, 2022


حیدرآباد(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ محکمہ صحت اور محکمہ بلدیات کے عملہ کی نااہلی کے باعث حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، جبکہ اس صورتحال کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ محکمہ بلدیات اور ملیریا کنٹرول ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مچھر مار اسپرے نہ کئے جانے کے سبب ڈینگی کے شکار مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
 حیدرآباد کے سرکاری اور نجی اسپتالوں اور گھروں میں سینکڑوں کی تعداد میں ڈینگی کی بیماری میں مبتلا مریض پریشانی کا شکار ہیں۔ محکمہ صحت نے ڈینگی کے حوالے سے نہ تو کوئی آگاہی مہم شرو ع کی ہے اور نہ ہی شہریوں کو ڈینگی سے بچا¶ سے متعلق بتایا جارہا ہے۔ اس صورتحال کے سبب تیزی سے لوگ ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوکر اسپتالوں میں داخل ہورہے ہیں ۔سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کےلئے جگہ نہیں ہیں ۔مہنگائی کے اس دور میں اب جبکہ علاج کرانا انتہائی مشکل ہوگیا ہے ایسے میں ڈینگی اور دیگر بیماریوں کی وجہ سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ سندھ حکومت نہ تو سیلاب متاثرہ علاقوں میں اور نہ ہی دیگر شہری علاقوں میں مچھر مار اسپرے کروارہی ہے اور نہ ہی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی مناسب دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ 

مزیدخبریں