اسلام آباد(نا مہ نگار)جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام بیرونی قوتوں کا ایجنڈا اور عمران نیازی ان کا مہرہ ہے ۔اپنے ایک بیان میں ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ لانگ مارچ فیس سیونگ کے لئے ایک حربے کے سوا کچھ نہیں ۔ نیازی کی منشا کے خلاف نظام چل پڑا ہے تبھی اس کا بالا پن عروج پر ہے ۔ عمران نیازی جس کمفرٹ زون میں رہ کر کھیل کے عادی ہیں ان کو معلوم ہونا چاہئے سیاست وہ کمفرٹ زون نہیں ،ایک دن بھی اڈیالہ کی ہوا نہیں سہ پائیں گے ۔ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ سازش اور بیرونی مداخلت کی ہنڈیا بیچ چوراہے میںپھوٹ چکی ،لانگ مارچ اس جھوٹے بیانیے کو آکسیجن فراہم کرنے کی ناکام کوشش ثابت ہوگی ۔عمران نیازی عوام اور اداروں میں ٹکرا پیدا کرکے کس کی خدمت کررہے ہیں ۔ اتحادی حکومت کی ساری توجہ عوام کو ریلیف دینے پر ہے ،نیازی سے یہ کبھی برداشت نہیں ہوگا عمران نیازی کا ایجنڈا ملک میں انارکی پھیلانا ہے ۔مل کر مقابلہ کریں گے ۔
اسلم غو
سیاسی عدم استحکام بیرونی قوتوں کا ایجنڈا ، عمران نیازی مہرہ ہے، اسلم غوری
Oct 28, 2022