لا
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی نوید اختر لون نے لال حویلی سمیت 7یونٹس کا قبضہ واگزار کرانے کے لئے متروکہ وقف املاک کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمداور ان کے بھائی کے خلاف کاروائی سے متعلق کیس میں فریقین کے وکلا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت12نومبر تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر شیخ رشید اور شیخ صدیق کے وکلا کے علاوہ متروکہ وقف املاک کے لیگل ایڈوائزر مدثر اکرام چودھری بھی عدالت میں موجود تھے جہاں پر عدالت نے وکلا کی بحث کے لئے 12نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ۔
لال حویلی کیس