راولپنڈی /اسلام آباد(جنرل رپورٹر+ خبرنگار) اسلام آبادمیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 88کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر کیسز کی تعداد4640ہو چکی ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او)ڈاکٹر زعیم ضیا ء کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ روز ڈینگی کے 88نئے کیسز رپورٹ ہوئے رواں سال اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد4640ہو چکی ہے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں51کیسز کے بعد مجموعی طور2688جبکہ شہری علاقوں میں مزید37کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جسکے بعد شہری علاقوں میں مجموعی طور پر1982کیس رپورٹ ہو چکے ہیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے فیڈرل جنرل ہسپتال میں گیارہ مریض رپورٹ ہوئے۔دریں اثناء راولپنڈی میں بھی24گھنٹوں کے دوران مزید 46افراد ڈینگی مرض میں مبتلا ہو گئے،اضافے کے ساتھ رواں سال مجموعی طور پر4176افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں اور 3مریض اس موذی وائرس سے لڑتے جاں بحق ہو چکے ہیں، ترجمان محکمہ صحت کے مطابق اس راولپنڈی کے تینوں ہسپتال میں 190مریض زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق رواں سال یکم جنوری سے اب تک ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2970مقدمات درج کرائے گئے، 665مقامات کو سیل، 7738چالان اور 91لاکھ 58ہزار 616روپے جرمانہ کیا گیا۔
ڈینگی
راولپنڈی،اسلام آباد میں ڈینگی کے مزیدکیس رپورٹ مجموعی تعداد 8ہزارسے بڑھ گئی
Oct 28, 2022