اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیدنیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ پاک فوج کے آئینی کردار کو سراہتے ہیں، ترجمان پاک فوج کے بیان کے بعد عمران خان کا جھوٹ کھل کر سامنے آ چکا ہے ترجمان پاک فوج کی جانب سے جو سوالات اٹھائے گئے ہیں وہ انتہائی اہم ہیں، نیر بخاری نے کہا ہے کہ ملک کے اہم ترین آئینی عہدے پر فائز رہنے والے عمران خان سامنے آکر ان سوالات کے جوابات دیں یا اعتراف کرلیں کہ ایک جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بناکر عوام کو گمراہ کیا گیا، نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کے جھوٹے بیانیئے کی حقیقت اب کھل کر سامنے آ چکی ہے،اور واضح ہوگیا کہ اقتدار کی خاطر اداروں کو غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدامات کے لئے دباو ڈالا گیا، نیر بخاری نے کہا ہے کہ اداروں کی جانب سے غیر آئینی اقدام پر ساتھ نہ دینے پر انہیں متنازعہ بنانے کے لئے ایک جھوٹا بیانیہ بنایا گیا۔
نیئر بخاری