اسلام آباد(نا مہ نگار)ڈی جی آئی ایس پی آر پریس کانفرنس پر مرکزی سیکرٹری جنرل جے یو آئی سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے اپنے رد عمل میں کہا کہ عمران نیازی کو ادارے کے سوالات کے جوابات دینے ہونگے ۔، عمران نیازی تنہائی میں پاؤں پڑنے والا اور عوام میں گریبان کو ہاتھ ڈالنے والا شخص ہے ۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اس کی راتیں تاریکی اور سیاہی میں ڈوبی ہوئی ہیں ۔نیازی تو کہتا تھا کہ نمبر بلاک کر دیئے ہیں ،اگر نمبر بلاک تھے تو پھر ملاقاتیں اور منتیں ترلے کیسے ؟ عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اہم تعیناتی اور ارشد شریف قتل میں عمران نیازی نے دوغلا کردار ادا کیا ۔ سازشی بیانیوں کی عمر بہت کم ہوتی ہے ،نیازی کے فساد مارچ کے لئے اب کوئی اور جھوٹ گھڑنا پڑے گا ۔ ہر ادارے کا احترام اسی میں ہے کہ وہ آئینی حدود کے اندر کام کرے ۔ ہمیشہ خواہش رہی کہ اداروں کا احترام رہے کہ اس سے ادارے مضبوط بنتے ہیں ۔انہوں نے کہا فوج کے غیرجانبدارہونے اور آئین کے مطابق معاملات حل کرنے کا اعلان خوش آئند ہے ۔
عبدالغفور حیدری
نیازی کو ادارے کے سوالات کے جوابات دینے ہونگے، مولانا عبدالغفور حیدری
Oct 28, 2022