عمران فسادی مارچ سے خانہ جنگی کروانا چاہتا:ٹوچی خان


 وہاڑی (سٹی رپورٹر)عمران نیازی نے سائفر کا ڈرامہ رچایا ہے اس کا چہرہ کھل کر عوام کے سامنے آچکا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر و سابق ایم این اے خان محمود حیات عرف ٹوچی خان نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران نیازی فسادی مارچ کے ذریعے میں خانہ جنگی کروانا چاہتا ہے عمرانی مارچ حکومت نہیں ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف ہے دوبارہ اقتدار کی حوس میں وہ نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس مارچ کے ذریعے اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کے لئے ہے وہ ملکی مفاد کے خلاف کھیل رہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی تیں نسلوں نے جموریت کے لئے جدو جہد کر رہے نیازی کاانقلاب اس کی چار سالہ حکومت میں عوام کو دیکھ چکی ۔

ای پیپر دی نیشن