ملتان،ٹاٹےپور(خبر نگار خصوصی،نامہ نگار )ممبر صوبائی اسمبلی مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا آج سے شروع ہونے والا لانگ مارچ پر امن ہوگا،عوام نے عمران خان کے بیانیہ کو تسلیم کیا ہے۔ آج کے لانگ مارچ میں عوام کی ایک بہت بڑی تعداد شریک ہوگی۔ احتجاج ہمارا آئینی حق اور اس حق کو استعمال کرتے ہوئے عوام کی عدالت میں آگئے ہیں۔ فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔ چوروں اور لٹیروں کے خلاف جنگ آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ کاو¿نٹ ڈاو¿ن شروع ہوچکا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 157کی یونین کونسل 55میں رانا نعیم ٹھاکر کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا عمران خان کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہونگی۔ عمرا ن خان ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم ہونگے۔ این اے 157 کے عوام کی محبتیں یاد رہیں گی۔ اور ہمارے اوپر قرض رہیں گی۔ اس موقع پر رانا ارسلان، اسلم چوہان، عمران، راشد،عبداللہ اورنگزیب، کمال اختر بھٹہ، نعمان عاربی اور دیگر شخصیات موجود تھے۔ انہوں نے حلقے میں حالیہ فوتگیوں پر مرحومین کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی ادا کی۔قبل ازیں مخدومزادہ زین حسین قریشی دوسرے روز بھی اپنے مرکزی دفتر باب القریش سیکرٹریٹ ملتان میں موجود رہے۔ جہاں انہوں نے اہلیان حلقہ کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے۔