امریکہ کا ہائپر سونک ہتھیاروں  کے اجزا اور مواد کا کامیاب تجربہ

Oct 28, 2022


واشنگٹن  (اے پی پی)امریکہ کی بحری اور بری افواج  نے  آواز سے پانچ گنا تیز رفتار کے حامل ہائپر سونک ہتھیاروں کے اجزا اور مواد کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق  امریکی بحریہ کی طر ف سے بیان میں بتایا کہ گزشتہ روز  ریاست ورجینیا کے ساحل سے  ہائپرسونک ہتھیاروں کے مواصلات اور نیویگیشن آلات اور   ایسے مواد کا کامیاب تجربہ کیا گیا جو 6178 کلو میٹر فی گھنٹہ  کی رفتار سے سفر کرتا ہے۔ایک بیان میں بتایا گیا کہ  ٹیسٹنگ کے تازہ ترین دور کو مکمل کرنے کے لیے دوسرا تجربہ  رواں ہفتے کے آخر میں کیا  جائے گا۔


  بیان میں کہا گیا ہے کہ   تجربہ سے حاصل ہونے والا ڈیٹا بحری اور بری  فوج دونوں کے لیے جنگی صلاحیتوں میں بہتری لائے گا ۔ اس سلسلہ کا پہلا تجربہ  جون ناکام ہو گیا  تھا۔
امریکہ کامیاب تجربہ

مزیدخبریں