ٹیسلا کمپنی کے خودکار ڈرائیونگ سسٹم سے حادثات میں اضافہ ہوا: غیرملکی ایجنسی

Oct 28, 2022



اسلام آباد (نیٹ نیوز) الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے ڈرائیورز کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنے ہاتھ سٹیرنگ پر رکھیں چاہے اس وقت گاڑی آٹوپائلٹ پر ہی کیوں نہ چل رہی ہو۔ ٹیسلا امریکہ میں زیرتفتیش ہے۔ کمپنی پر الزام ہے کہ اس کا خودکار ڈرائیونگ سسٹم حادثات کا سبب بن رہا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق تقریباً ایک درجن حادثات کے بعد امریکہ کے محکمہ انصاف نے یہ تحقیقات پچھلے سال شروع کی تھیں۔
 حادثات کے وقت ٹیسلا گاڑی کا آٹو پائلٹ معاون سسٹم ایکٹو تھا۔ مسافر ہلاک بھی ہوئے تھے۔ پچھلے ہفتے ایلون مسک نے بتایا تھا کہ ٹیسلا جلد ہی مکمل خودکار ڈرائیونگ کا جدید ورژن ریلیز کرے گی جس کے ذریعے آپ سٹیئرنگ کو ہاتھ لگائے بغیر اپنے مطلوبہ مقام تک پہنچ سکتے ہیں۔
ٹیسلا کمپنی

مزیدخبریں