ہور (کامرس رپورٹر )ملک میں خوردنی تیل کی مقامی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر6.4 فیصد اوربناسپتی گھی کی پیداوارمیں 6.6 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست میں ملک میں 81897 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.4 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 76982 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔اگست میں ملک میں 39845 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 2.9 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال اگست میں ملک میں 38713 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملک میں بناسپتی گھی کی مقامی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر6.6 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔جولائی اوراگست میں ملک میں 229133 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوار ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 214950 میٹرک ٹن تھی۔ماہ اگست میں ملک میں 110061 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 109334 میٹرک ٹن تھی۔
لاپاکستان میں خوردنی تیل کی مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ
Oct 28, 2022