کراچی (کامرس رپورٹر ) جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کی جانب سے میمن لیڈرشپ فورم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد۔ سی ای او جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیویلپرزعرفان واحد نے کہا کہ جی ایف ایس ایم ایل ایف کو ہرممکن مدد فراہم کرے گا۔ مجھے فخر ہے کہ میں اس کا حصہ ہوں۔ تقریب کے مہمان خصوصی عقیل کریم ڈیڈی کا کہنا تھا کہ جی ایف ایس بلڈرز ایک مثال بن چکا ہے۔ آج ملک کی معیشت بہت کمزور ہے۔ہمیں ملک کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیئے کوشش کرنی چائیے۔ آئی ٹی سیکٹرمیں نوجوان اگرمحنت کریں تو ملک کی معیشت بہتر ہو سکتی ہے۔جبکہ عبدالرحیم جانو کا کہنا تھا کہ عرفان واحد اور ان کی ٹیم بہترین کام کررہی ہے۔ میمن کمیونٹی ملک کی معیشت میں بہت کردار ادا کررہی ہے۔ایم ایل ایف میں نوجوانوں کوآگے آنا چائیے۔ سلیمان چاولہ، شوکت سلیمان ، یوسف مستوئی،فیاض الیاس نے بھی تقریب کے شرکا سے خطاب کیا۔ تقریب میں حنیف موٹلانی ، اسلم میاں نور،رفیق سلیمان ،مراد سوئنی، شرجیل گوپلانی، عبد القادر شیخانی اور شہر بھر کے تاجروں اور صنعتکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔