کراچی(کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے بی زمرے کی ایک مبادلہ کمپنی میسرز میگا کرنسی ایکس چینج کمپنی بی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا اجازت نامہ اسٹیٹ بینک کے ضوابط اور ہدایات کی سخت خلاف ورزی کے باعث تا حکم ثانی فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔بی زمرے کی اس مبادلہ کمپنی، اس کے صدر دفتر اور تمام برانچوں کو معطلی کی مدت کیدوران کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی انجام دینے سے روک دیا گیا ہے۔