کراچی(اسپورٹس رپورٹر )گیریڑن فٹ بال اکیڈمی (جی ایف اے) نے ہزارہ گرلز فٹبال اکیڈمی کو ہراکر لیزر لیگز ویمنز کپ 2022 سمال سائیڈڈ فٹ بال ٹائٹل جیت لیا، جو انٹرنیشنل پنک اکتوبر کی یاد میں ڈریم ورلڈ ریزورٹ، کراچی میں منعقد ہوا۔ میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ٹورنامنٹ میں کل آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹیمیں دیا ایف سی، گیریڑن فٹ بال اکیڈمی، کمیونٹی کلب، آئی بی اے، این ای ڈی، کے سی ایف سی، ہزارہ گرلز اکیڈمی، اور وہیل تھیں۔ملیحہ کریم کو ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ جویریہ کو پورے ٹورنامنٹ میں کلین شیٹس رکھنے پر بہترین گول کیپر نامزد کیا گیا۔اس موقع پر جناب سید محمد خرم شاہ چیئرمین جیلانی ویلفیئر ایسوسی ایشن اور بشیر احمد ایس ایچ او تھانہ میمار مہمان خصوصی تھے۔لیزر لیگز کے ایگزیکٹو مینیجر آصف معراج اور توصیف علی بیگ سہولت اور تفریحی سربراہ نے بھی تنظیمی اداروں کی جانب سے لیزر لیگز ویمنز کپ 2022 میں شرکت کی۔ لیزر لیگز خواتین اور لڑکیوں کے لیے کھیلوں میں یکساں مواقع پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ انٹرنیشنل پنک اکتوبر کے مہینے کے موقع پر لیزر لیگز اینڈ ڈریم ورلڈ ریزورٹ نے لڑکیوں کے لیے ایک آگاہی سیشن کا اہتمام کیا جس میں مہمان مقررین بھی شامل تھیں، حنا عمران ہیڈ آف ریسلرز ڈیپارٹمنٹ بھی ہنڈی کرافٹ ایسوسی ایشن کراچی کی رکن تھیں۔
گیریسن فٹ بال اکیڈمی