پاکستان جونیئر لیگ 2022 ، بہاولپوررائلز پہلی چیمپئین 

پاکستان جونیئر لیگ 2022کا پہلا ایڈیشن کامیابی کیساتھ لاہور میں اختتام پذیر ہو گیا ۔ بہاولپور رائلزلیگ کی پہلی چیمپئین بن گئی ، فائنل میں گوادر شارکس اور بہاولپور رائلز مدِ مقابل ہوئیں۔ گوادر شارکس نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے سود مند ثابت نہ ہوسکا۔ رائلز نے 3 وکٹوں پر 226 کا پہاڑ کھڑا کر دیاجس کے تعاقب میں گوادر شارکس باولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی ناکام رہی۔ حریف ٹیم 15 اوورز میں 140 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔ شارکس کے 8 بلے باز ڈبل فگر میں داخل ہی نہ ہوسکے۔
6اکتوبر سے21اکتوبر تک لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالی  پی جے ایل میں 6 ٹیموں کے مابین مجموعی طور پر 19 میچز کھیلے گئے، ایونٹ میں 10 ممالک سے 24 بچوں نے شرکت کی اور ہر ٹیم میں چار غیرملکی کھلاڑیوں کی نمائندگی نے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔فاتح ٹیم کو ٹرافی کیساتھ ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم سے نوازا گیا جبکہ رنرزاپ گوادر شارک کو پچاس لاکھ روپے دیئے گئے۔ بہاولپور رائلز کے باسط علی نے میلہ لوٹ لیا۔ باسط علی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی بننے پر دس لاکھ جبکہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ  379 رنز بنا کر بہترین بیٹر کا ٹائٹل حاصل کرنے پرپانچ لاکھ روپے دیئے گئے۔ر ائلرز ہی کے محمد ذیشان 14وکٹیں حاصل کرنے پربہترین بائولر، ارحم نواب نے7کیچ پکڑ کر بہترین فیلڈرکا ٹائٹل حاصل کیا۔ان تینوں کھلاڑیوں کو بھی پانچ پانچ لاکھ روپے کے انعام سے نوازا گیا۔
  پہلی پاکستان جونئیر لیگ 2022کے کامیاب انعقاد پر شائقین کرکٹ، پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔اس سے نہ صرف پاکستان کرکٹ بورڈ سرخرو ہو گیا بلکہ چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کی خواہش پوری ہوگئی گویاان کا مشن پورا ہوا جس کا تذکرہ انہوں نے چئیر مین بنتے ہی کیا تھا۔ لیگ کے آغاز کا اعلان 14 اپریل 2022 کو پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے کیا تھا کہ  جبکہ ستمبر 2021 میں پی سی بی کے چیئرمین کے عہدے پر ترقی کے فوراً بعد رمیز راجہ نے پاکستان میں کرکٹ کو بہتر بنانے کے اپنے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا۔ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ بورڈ کو نوجوان کرکٹرز کو عالمی معیار کے کھلاڑیوں میں تبدیل کرنے میں سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
 لیگ کے لیے ڈرافٹ کا انعقاد 8 ستمبر 2022 کو کیا گیا جس میں 9 مختلف ممالک سے 24 غیر ملکی کھلاڑیوں کو66 مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ منتخب کیا۔ یہ پہلی بین الاقوامی لیگ تھی جو خصوصی طور پر جونیئر کرکٹرز پر مشتمل تھی ۔ پاکستان جونیئر لیگ 2022 میں حصہ لینے والی چھ ٹیموں میں سے ہر ایک کو پلیئر ڈرافٹ کے آغاز میں انفرادی شناخت دی گئی اورچھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی نمائندگی کرنے والی ٹیموں کے نام چھ فریقوں کے جغرافیہ، ثقافت اور ورثے کے مطابق دیئے گئے جس کے مطابق بہاولپور رائلز: بہاولپور کا ایک امیر شاہی ورثہ ہے اور اسے جنوبی پنجاب کا شاہی زیور سمجھا جاتا ہے۔ رائلز کا مقصد پاکستان جونیئر لیگ میں میدان میں متاثر کن کارکردگی کے ذریعے شہر کی میراث کو آگے بڑھانا ہے۔گوجرانوالہ جائنٹس: ہمہ وقت کے عظیم پہلوان گاما پہلوان کا گھر جسے رستم زمان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، گوجرانوالہ میں کھیلوں کی ایک بھرپور روایت ہے جسے جائنٹس پاکستان جونیئر لیگ کے دوران مجسم کیا۔ کشتی یا کبڈی کی روایت آج بھی رائج ہے جس میں موجودہ نسل دنیا بھر کے کھیلوں کے مقابلوں میں ڈنڈا اٹھا کر ملک کے لیے تمغے جیتتی ہے۔گوادر شارک: گوادر کا خوبصورت اور قدرتی ساحل بحیرہ عرب کے ذریعے دنیا کے لیے پاکستان کا گیٹ وے سمجھا جاتا ہے۔ ٹورنامنٹ میںگوادر شارک اپنے کھیل کے شکار کے لیے چھائے رہے اور فائنل میں رسائی کی ۔حیدرآباد ہنٹرز: یہ شہر اپنی پاکیزہ لذتوں کے لیے جانا جاتا ہے جو کرکٹ کی پیش کش کرنے والے تمام ذائقوں کا کھیلبنا۔ ہنٹرز باوقار ٹائٹل کی تلاش میں  پر عزم ر ہے اور آئندہ بھی رہیں گے ۔مردان واریئرز: واریئرز کا مقصد خطے کے جنگجوؤں کی قابل فخر روایت کو جاری رکھنا ہے جو ان کے کبھی نہ کہنے والے رویے اور قاتل جبلتوں کے لیے مشہور ہیں، یہ دو اجزاء تمام کھیلوں کے فاتحین میں پائے جاتے ہیں۔راولپنڈی رائڈرز: راولپنڈی اور پوٹھوہار کے علاقے اپنے ناہموار علاقوں اور زندہ بچ جانے والی خصوصیات کے لیے مشہور ہیں۔ رائڈرز پاکستان جونیئر لیگ 2022 میں شان کے لیے چھاپے مارنے کے لیے تیار رہے ۔
اگرچہ پی سی بی نے ابتدائی طور پر پی ایس ایل کی طرح ایک فرنچائز ماڈل کی منصوبہ بندی کی تھی، لیکن بولی دہندگان کی جانب سے ٹیموں کی ملکیت کیلیے مقرر کردہ بنیادی قیمت پوری نہ ہونے کے بعد اس نے ٹیموں کی ملکیت خود لینے کا فیصلہ کیا۔
پی سی بی نے سابق کپتان جاوید میاندادکو پاکستان جونیئر لیگ کا مینٹور جبکہ بہاولپور رائلز 2022  کیلئے جنوبی افریقہ کے عمران طاہر،گوجرانوالہ جائنٹس کیلئے قومی کرکٹرشعیب ملک،گوادر شارک کرکٹ کے لئے ویسٹ انڈیز کے ویو رچرڈز،حیدرآباد ہنٹرز کرکٹ ویسٹ انڈیز ڈیرن سیمی،مردان واریرز کیلئے پاکستان شاہد آفریدی اور نیوزی لینڈکے کولن منرو نے راولپنڈی رائڈرز کیلئے بطور مینٹیور ذمہ داریاں نبھائیں۔سابق کپتان جاوید میانداد لیگ کے مینٹور کی حیثیت سے تمام ٹیموں کے مینٹورز کی سرپرستی کی ۔ کرکٹرزلیگ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کی مینٹورنگ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے تجربے اور علم کی بدولت دنیائے کرکٹ میں لیگ کی پذیرائی کا سبب بنے ۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہناہے ،’’مجھے شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی جیسے معروف ستاروں کو پی جے ایل کی ٹیموں کا مینٹورز مقرر کرنے پر بہت خوشی ہے۔یہ تینوں کھلاڑی نوجوان نسل کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں، اپنی انتھک محنت سے دنیا بھر کے میدانوں میں شاندار کامیابیاں سمیٹ کر یہ مقبولیت حاصل کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرن سیمی، شاہد آفریدی اور شعیب ملک کی لیگ میں شرکت اس بات کی بھی تصدیق کرتی ہے کہ پی جے ایل ایک کامیاب ایونٹ ہوگا اور یہ مختلف انداز سے پاکستان کرکٹ کے معیار میں بہتری لانے کا سبب بنے گا‘‘۔
پی جے ایل کے تمام میچز پی ٹی وی اسپورٹس پر نشر کئے گئے تاہم اخبارات اور الیکٹرونک میڈیا پر پی جے ایل کو وہ پذیرائی نہ مل سکی جس کی توقع کی جا رہی تھی ۔ایونٹ کو خاطر خواہ کوریج نہ ملنے اورپذیرائی نہ ہونے کی وجہ پی سی بی حکام کی ناقص منصوبہ بندی تھی۔ بہر حال پاکستان سپر لیگ 2022مجموعی طور ایک کامیاب ایونٹ رہا اور کھیلوں کے فروغ  میں ایک نئے باب میں اضافے کے بین الاقوامی سطح پر مثبت تائثر اجاگر کرنے کا سبب بناہے۔
٭٭٭
پاکستان جونیئر لیگ 

ای پیپر دی نیشن