کامونکی(نمائندہ خصوصی)نادرا آفس میں ٹاؤٹوں اور سفارشیوں کاراج ، سینکڑوں شہری گھنٹوں ذلیل و خوار ہونے لگے،عوامی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق نادرا آفس میں شناختی کارڈ، ب فارم سے لیکر دستاویزات کی انٹری سمیت تمام شعبوں میں نااہل لوگوں نے قبضہ جما رکھا ہے،روزانہ دفاتر کے باہر عورتوں، بچوں اور بزرگ شہریوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملتی ہیں ،نادرا آفس کے باہر شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نادرا میں موجود سٹاف ہمارے مسائل کم کرنے کی بجائے دھتکاردیتا ہیجبکہ ٹاؤٹوں کے ذریعے مٹھی گرم کرنے یا پھر تگڑی سفارش پر ان کو قطار میں لگائے بغیر خدمات فراہم کردی جاتی ہیں۔ ،شہریوں نے وزیرداخلہ سیکرپٹ اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ یہاں دور درازسے آنے والے شہریوں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے جن میں سے اکثر کو مختلف حیلے بہانے یا بلاجواز اعتراضات لگاکرٹرخا دیا جاتا ہے جسکا فوری طور پر ازالہ کیا جائے۔
کامونکی:نادرا آفس میں ٹاؤٹوں سفارشیوں کاراج،شہری گھنٹوں خوار
Oct 28, 2022