گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے چھاپہ مار کاروائی کے دوران صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات تین فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور میرج ہال کو بند جبکہ مضر صحت اشیاء کو تلف کر دیا تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر عدیل اسلم پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوڈسیفٹی ٹیموں کے ہمراہ بچوں کے پسندیدہ فاسٹ فوڈ میں مضر صحت اجزا استعمال کرنیوالوں سٹی اور صدر ایریا میں ملاوٹ مافیہ کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا ،اس دوران انہوں نے کامونکی سٹی ایریا میں چھاپہ مار کاروائی کی جہاں صفائی کے ناقص انتظامات پر تین فاسٹ فوڈ پوائنٹس کو بند کر دیا ،فاسٹ فوڈ کی تیاری میں ممنوعہ، غیر معیاری اجزا کا استعمال کیا جارہا تھا۔فرائر میں موجود آئل کا ریکارڈ موجود نہ تھا، ٹیموں نے 22 لٹر مضر صحت آئل تلف کر دیا، اسی طرح ٹیم نے علی پور روڈ پر واقع میرج ہال پر چھاپہ مار ا ،میرج ہال کے باورچی خانے میں حشرات الارض کی بہتات پر کارروائی عمل میں لائی گئی خوراک کی تیاری میں ممنوعہ رنگ اور مضر صحت کیمیکل کے استعمال پر میرج ہال کو بھی بند کر کے بھاری مقدار میں مضر صحت ممنوعہ اجزا کو ٹیموں نے موقع پر تلف کر دیا ۔