قصور(نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر قصور سیدہ تہنیت بخاری نے انسپکٹر ماحولیات ناصر سلیم کے ہمراہ نیاز نگر ٹینریز ایریا میں غیر معیاری ایندھن جلانے اور آلودگی کا باعث بننے پر ایک یونٹ اور 2بھٹوں کو سیل کر دیا۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں، یونٹس، بھٹوں، گاڑیوں اور فصلوں کی باقیات کو چلانے والے کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔